ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گاندھی افکار پر پرائمری ، ہائی اسکول اور پی یو کالج طلبا کے لئے امتحانات : طلبا توجہ دیں

بھٹکل : گاندھی افکار پر پرائمری ، ہائی اسکول اور پی یو کالج طلبا کے لئے امتحانات : طلبا توجہ دیں

Fri, 02 Dec 2016 19:24:22    S.O. News Service

بھٹکل:3/ڈسمبر  (ایس او نیوز)آج جب انسانی اقدار زوال پذیر ہیں ،تو ایسے میں جدید دور کے طلبااور عوام  میں انسانی اقدار کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے گاندھی ریزرو فاؤنڈیشن جلگاؤں نے بنگلورو گاندھی اسمارک ندھی، قومی سیوا یوجنا، کرناٹکا سائنس کمیٹی اور اپنا دیش اسوسی ایشن کے اشتراک سے پرائمری ، ہائی اسکول اور پی یو کالج طلبا کے درمیان گاندھی فکر کے متعلق امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے منتظمین نے کہا ہے کہ متعلقہ امتحانات تعلقہ ، ضلعی اور ریاستی سطح پر منعقد ہونگے ۔ پہلے مرحلے میں ہائر پرائمری کے 5ویں سے 7ویں تک کے طلبا کو ’’ ہمارے گاندھی تاتا‘‘ نامی کتاب 20روپئے رجسٹریشن کے تحت دی جائے گی۔ 8ویں سے 12ویں کلاس کے طلبا کے لئے ’’ میری زندگی کی کہانی ‘‘ نامی کتاب 30روپئے رجسٹریشن فیس کے تحت طلبا کو مہیا کی جائے گی۔ متعلقہ امتحانات میں شرکت کرنےو الے خواہش مند طلبا اپنے اسکول ، کالج کے صدر مدرس، پرنسپال کے ذریعے رجسٹریشن فیس 2016-12-10سنیچر تک ادا کریں گے تو انہیں ان کے لیول کی کتابیں  مہیا کی جائیں گی ۔ کتاب کی جو قیمت لی جارہی ہے دراصل وہ رجسٹریشن فیس کے طورپر لی جارہی ہے۔ بھٹکل کی سطح پر کم سے کم 100طلبا پر مشتمل ایک امتحانی مرکز قائم کیا جائے گا۔

طلبا متعلقہ کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے 21جنوری 2017کو امتحان میں شریک ہونگے۔ امتحان میں کامیاب طلبا کو سند دی جائے گی اور مرکز کی سطح پر سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں کو اول ، دوم اور سوم انعام اور سند سے نوازا جائے گا  اور امتحان میں شریک تمام طلبا کو بھی سند دی جائے گی۔ امتحانات کنڑا، انگریزی اور ہندی زبان میں لکھ سکتے ہیں۔ ضلع سے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو ریاستی سطح کے پروگرام میں تہنیت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں زائدجانکاری کے لئے تعلقہ اور ضلع سنچالک کے ،مری سوامی 9448235284 سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔


Share: